بی بی سی کی خبر، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کا ہنگامی اجلاس، تمام الزامات مسترد کر دیئے

بی بی سی کی خبر، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کا ہنگامی اجلاس، تمام الزامات ...
بی بی سی کی خبر، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کا ہنگامی اجلاس، تمام الزامات مسترد کر دیئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بی بی سی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی بی سی کی جانب سے ایم کیو ایم سے متعلق نشر کی جانے والی خبر کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کا ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں ان تمام تر الزامات کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی اس سلسلے میں باقاعدہ بیان اب سے کچھ ہی دیر بعد جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے اس خبر کو ایم کیو ایم مخالف قوتوں کی سازش قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اس سب کے پیچھے عمران خان ہوں۔ ایم کیو ایم کے رہنماءواسع جلیل نے بھی اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے اسے ٹیبل سٹوری قرار دیا اور کہا ہے ایم کیو ایم 1992ءسے اس طرح کے الزامات کا سامنا کر رہی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...