ہم وفادار نہیں تو ۔۔تو بھی دلدار نہیں،ہمارے بارے میں کچھ اچھا بھی لکھیں ،وزیراعلی سندھ نے صحافیوں سے مطالبہ کردیا

ہم وفادار نہیں تو ۔۔تو بھی دلدار نہیں،ہمارے بارے میں کچھ اچھا بھی لکھیں ...
ہم وفادار نہیں تو ۔۔تو بھی دلدار نہیں،ہمارے بارے میں کچھ اچھا بھی لکھیں ،وزیراعلی سندھ نے صحافیوں سے مطالبہ کردیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے گیلری میں بیٹھے صحافیوں سے مطالبہ کر دیا کہ ان کی بڑی مہربانی ہوگی اگران کی حکومت کے بارے میں کچھ اچھا بھی لکھا دیا جائے ۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ تھر میں ایک بچہ بھی مر جائے تو طوفان کھڑا کر دیا جا تا ہے مگر کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ 3سال میں ہم نے امن وامان کیلئے تاریخی کام کیا ۔ا ن کا کہنا تھا کہ ہمارے دورحکومت سے پہلے جب کوئی پولیس اہلکار مر جاتا تھا تو اسکے اہل خانہ کو 2لاکھ ملتے تھے اب 20لاکھ ملتے ہیں اور آج ایک بھی اغواءبرائے تاوان کا کیس نہیں ہے ۔وزیر اعلی نے صحافیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم وفادار نہیں تو ۔۔تو بھی دلدار نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کارکردگی کو ایم کیو ایم اور وزیراعظم نے بھی سراہا ہے مگر ہمیشہ ہمارے خلاف ہی لکھا جا تا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں