عمران خان کل اہم پریس کانفرنس اور جناح ہسپتال کا دورہ کریں گے : ذرائع پی ٹی آئی

عمران خان کل اہم پریس کانفرنس اور جناح ہسپتال کا دورہ کریں گے : ذرائع پی ٹی ...
عمران خان کل اہم پریس کانفرنس اور جناح ہسپتال کا دورہ کریں گے : ذرائع پی ٹی آئی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس وقت لندن کے دورہ پر موجود ہیں جبکہ ایم کیو ایم پر الزامات لگنے کے بعدانہوں نے اپنا دورہ لندن مختصر کر دیا ہے ۔

تحریک انصاف کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ کل کراچی کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے دوپہر 2 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین جناح ہسپتال میں گرمی کے باعث داخل ہونے والے مریضوں کی عیادت کریں گے اور ان کی خیریت بھی دریافت کریں گے ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...