کن لوگوں کو ایڈز ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے ،سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ راز افشاں کردیا

کن لوگوں کو ایڈز ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے ،سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ راز ...
کن لوگوں کو ایڈز ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے ،سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ راز افشاں کردیا

نیو یارک (نیوز ڈیسک) ایڈز کا خوفناک مرض عموماً جنسی بے راہ روی کی وجہ سے پھیلتا ہے لیکن اس کے پھیلاﺅ میں مدد دینے والے ایک اور عنصر کی دریافت نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ نشہ آور اشیاءاور خصوصاً کوکین انسان کے مدافعتی نظام کو تباہ کر دیتی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اس نشہ کے عادی افراد میں ایڈز کا شکار ہونے کا خدشہ کہیں زیادہ ہو جاتا ہے۔

تحقیق کاروںکا کہنا ہے کہ محض تین دن کے لئے کوکین استعمال کرنے والوں کے جسم میں مدافعتی خلیوں کا طرز عمل تبدیل ہو جاتا ہے۔ جسم کے مدافعتی نظام کے CD4 T-cells عموماً ایڈز جیسے امراض کے خلاف مدافعت کا کام کرتے ہیں لیکن کوکین کا نشہ کرنے والوں میں دیگر مسائل کے علاوہ یہ خلیات بری طرح متاثر ہو جاتے ہیں، ان میں انفیکشن پیدا ہو جاتا ہے، اور یوں ایڈز کے خلاف مدافعت انتہائی کمزور ہونے کے بعد اس بیماری کا خدشہ کہیں زیادہ ہو جاتا ہے۔

اس سے پہلے ایک تحقیق میں سائنسدان ڈاکٹر وٹاکیس یہ دعوٰی کر چکے ہیں کہ کوکین کے استعمال سے جسم میں CD4 T-cells کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یوں ان میں انفیکشن کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے۔ یہ اہم تحقیق آن لائن سائنسی جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں شائع کی گئی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...