ایم کیو ایم اور بھارت پر لگنے والے الزامات سنجیدہ، تحقیقات ضرور ہوں گی: عابد شیر علی

ایم کیو ایم اور بھارت پر لگنے والے الزامات سنجیدہ، تحقیقات ضرور ہوں گی: عابد ...
ایم کیو ایم اور بھارت پر لگنے والے الزامات سنجیدہ، تحقیقات ضرور ہوں گی: عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور بھارت پر لگنے والے الزامات بہت سنجیدہ ہیں جن کی تحقیقات ضرور کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پر الزام ہے جبکہ بھارت کی پاکستان میں دخل اندازی کے پہلے بھی ثبوت ملے ہیں جو بہت سنجیدہ ہیں اور ان کی تحقیقات ضرور ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں بھارت پر بھی الزام لگایا گیا ہے اور ایم کیو ایم پر بھی اور اگر وہ چاہیں تو کسی بھی عدالت میں جا سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -