کارکنان گمراہ کن رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے صفوں میں اتحاد رکھیں : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کارکنان گمراہ کن رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے صفوں میں اتحاد رکھیں : ایم کیو ایم ...
کارکنان گمراہ کن رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے صفوں میں اتحاد رکھیں : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں رابطہ کمیٹی نے بی بی سی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئےاپنی جماعت کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ کارکن اس گمراہ کن رپورٹ پر پر امن رہتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن جماعت ہےلیکن اس سے قبل بھی ان کی جماعت پر جناح پور سازش کا الزام لگتا رہا ہے ۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے جبکہ اب ایک برطانوی ادارہ بھارت فنڈنگ کے الزامات لگا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام کی بات کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...