ایم کیو ایم سے شدید اختلافات رہے، ہم ان کی سیاسی قوت سمجھتے ہیں: شازیہ مری

ایم کیو ایم سے شدید اختلافات رہے، ہم ان کی سیاسی قوت سمجھتے ہیں: شازیہ مری
ایم کیو ایم سے شدید اختلافات رہے، ہم ان کی سیاسی قوت سمجھتے ہیں: شازیہ مری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءشازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم کیو ایم سے شدید اختلافات رہے ہیں کیونکہ ہم ان کی سیاسی قوت سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ 12 برس اقتدار میں رہنے والی ایم کیو ایم نے کراچی کیلئے کیا کیا؟ سندھ دھرتی کا نمک کھا کر خود کو مہاجر کہنا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ معاملوں کو سفارتی طور پر سلجھانا چاہا لیکن بھارت پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے جس سے پہلے بھی ثبوت مل چکے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ وہ بلوچ قبائل سے تعلق رکھتی ہوں اور خود بھی مہاجر ہیں لیکن سندھ دھرتی کا نمک کھا کر خود کو مہاجر کہیں ان کے نزدیک یہ غلط ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں