شہر قائد میں شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 951 ہو گئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں شدید گرمی سے آج پھر 195 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور گزشتہ پانچ روز کے دوران شہر بھر میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد951 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت نیشنل ہسپتال میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے اور عباسی شہید میں مرنے والوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے جبکہ کے ایم سی کے تمام ہسپتالوں میں 200 اور جناح ہسپتال میں گرمی سے متاثر 295 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پٹیل ہسپتال میں گرمی سے متاثر 23 افراد جاں بحق ہوئے۔