سعودی عرب میں 10 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی نوکریاں شدید خطرے میں

سعودی عرب میں 10 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی نوکریاں شدید خطرے میں
سعودی عرب میں 10 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی نوکریاں شدید خطرے میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں زیادہ سے زیادہ ملازمتیں مقامی لوگوں کو دینے کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور اب کاﺅنسل آف سعودی چیمبرز کے صدر کا یہ بیان بھی سامنے آ گیا ہے کہ مملکت کے دوردراز علاقوں میں 12 لاکھ سے زائد ملازمتیں غیر ملکیوں سے لے کر سعودی شہریوں کو دی جا سکتی ہیں۔
عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عبد الرحمٰن الزامل نے کہا کہ جو ملازمتیں سعودی شہریوں کے حوالے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ان میں ہسپتالوں، سڑکوں اور بجلی کے پراجیکٹس کا آپریشن اینڈ مینٹننس ورک شامل ہے۔ مکہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ ملازمتیں غیر ملکی ملازمین کے پاس ہیں جو ان سے اربوں ریال بطور نتخواہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مملکت کے بڑے شہروں کی نسبت دور دراز شہروں میں بے روزگاری کا تناسب زیادہ ہے۔ الزامل نے حکومت پر بھی زور دیا کہ کنٹریکٹنگ سیکٹر میں سعودی ملازمتوں کا کوٹہ پانچ سے بڑھا کر 20 فیصد کیا جائے اور کنٹریکٹ میں سعودی شہریوں کی ملازمت کا بھی زکر کیا جائے تا کہ کمپنیوں کے لئے سعودی شہریوں کو ملازمت فراہم کرنا ضروری ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -