سیشن کورٹ نے سعودی پلٹ شہری کی قاتل بیوی سمیت 2مجرموں کو عمر قید ،مرکزی مجرم کو سزائے موت سنا دی

سیشن کورٹ نے سعودی پلٹ شہری کی قاتل بیوی سمیت 2مجرموں کو عمر قید ،مرکزی مجرم ...
سیشن کورٹ نے سعودی پلٹ شہری کی قاتل بیوی سمیت 2مجرموں کو عمر قید ،مرکزی مجرم کو سزائے موت سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری طارق جاوید نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم ندیم کو سزائے موت ،دوسرے مجرم بشیراحمد کو عمرقید اور مقتول کی بیوی نازیہ کو عمرقید وجرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت میں تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن پولیس نے 2011ءمیں ڈکیتی کے دوران خالد جاوید کو قتل کرنے اور رقم چھیننے کے الزام میں مقتول کی بیوی نازیہ اس کے رشتے دار ندیم اور شبیر کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا ،عدالت میں ندیم اور شبیر پر الزام تھا کہ انہوں نے سعودی عرب سے چھٹی پر آئے ہوئے مقتول خالد جاوید کے پاس رقم دیکھ کر اس کی بیوی نازیہ کو اعتماد میں لیا ،بعد میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچا کر خالد جاوید کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور رقم لوٹ لی۔

چالان عدالت میں آنے پر ملزمان پر جرم ثابت ہوگیا جس پر عدالت نے مجرم ندیم کو سزائے موت اور2لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیاہے ، عدالت نے ملزم کو ڈکیتی کے جرم میں 5سال قید اور 10ہزارروپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم سنایا ہے ، برآمدگی رقم پر2سال قید اور 5ہزارروپے جرمانہ، اسی طرح شبیر کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید 2 لاکھ روپے جرمانہ ،ڈکیتی کے جرم میں 5سال قید اور 10ہزارروپے جرمانہ ،برآمدگی رقم میں2سال قید اور 5ہزارروپے جرمانہ جبکہ مقتول کی بیوی نازیہ کو عمرقید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید :

لاہور -