ڈرگ کورٹ :چالان پیش نہ کرنے پر سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ،چیف ڈرگ انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈرگ کورٹ :چالان پیش نہ کرنے پر سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ،چیف ڈرگ انسپکٹر ...
 ڈرگ کورٹ :چالان پیش نہ کرنے پر سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ،چیف ڈرگ انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے جعلی ادویات کا چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پر سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ رانا متین، طاہرامین اور چیف ڈرگ انسپکٹر ذکاءالرحمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔چیرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر کی عدالت میں ساندہ کے علاقے میں جعلی ادویات کی فیکٹری لگانے والے ملزم شاہ زیب کا کیس زیرسماعت ہے عدالت نے چیف ڈرگ انسپکٹر اور دیگر افسران کو حکم دیا کہ وہ مقدمے کا مکمل چالان عدالت میں پیش کرے تاکہ سماعت مکمل کی جا سکے لیکن عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کیا گیا جس پر عدالت نے سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ رانا متین، شیخوپورہ کے ڈرگ انسپکٹر طاہرامین اور چیف ڈرگ انسپکٹر اقبال ٹاﺅن ذکاءالرحمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے متعلقہ پولیس کو حکم دیا کہ تینوں کو گرفتار کرکے عدالت میں 29جون کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

لاہور -