چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں 4بھائیوں کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا گیا

چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں 4بھائیوں کے خلاف چالان عدالت میں پیش ...
چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں 4بھائیوں کے خلاف چالان عدالت میں پیش کردیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)سندر کے علاقے میں 4سگے بھائیوں نے اپنے چھوٹے بھائی شکیل کو قتل کرکے لاش شاپر میں بند کرکے پھینک دی، سندر پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چاروں ملزمان کے خلاف چالان سیشن عدالت میں پیش کردیا۔سیشن جج لاہور طارق افتخار کی عدالت میں گزشتہ روز4ملزمان جمیل ، سلیم، شفیق اور امین کے خلاف اپنے بھائی شکیل احمد کو قتل کرنے کا چالان پیش کیا گیا جسے سیشن جج لاہور نے سماعت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج منیر احمد کی عدالت میں بھجوادیاہے، اس کیس میں پہلے ملزم سلیم مدعی بنا ،بعد میں تفتیش ہونے پر اسے ملزم نامزد کردیا گیا،ملزم سلیم نے پولیس کو اطلاع د ی کہ اس کو بھائی کو کسی نامعلوم افراد نے قتل کرکے اس کی لاش ویران جگہ پر پھینک دی پولیس نے مقدمے کی تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ سگے بھائیوں نے ہی اپنے چھوٹے بھائی شکیل کو قتل کیا ہے.

ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بھائی شکیل اکثر ان سے جھگڑا کرتا رہتا تھاجس پر انہوں نے اسے ایک کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑ گیا،بعدازاں ہم نے لاش کو شاپر میں بند کیااور ایک روز تک اسے کمرے میں ہی پڑے رہنے دیا جس کے بعد انہوں نے لاش کو شاپر میں بند کرکے ویران جگہ پر پھینک دیا تھا۔

مزید : لاہور