ہائی کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے جنرل مینجر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

ہائی کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے جنرل مینجر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا
 ہائی کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے جنرل مینجر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

لاہو ر(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عمل درآمدنہ کرنے پر جی ایم پی ٹی سی ایل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 7جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل صابر پی ٹی سی ایل میں ملازمت کے بعد 2013ءمیں ریٹائر ہوا ،مگر ادارہ نے اس کے 4 لاکھ روپے کے واجبات ادا نہیں کیے،جنرل مینجر کو کئی بار درخواست دی مگر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا،جس کے بعد عدالت عالیہ سے رجوع کیا۔ عدالت نے بھی چار لاکھ کے بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیا مگر جی ایم پی ٹی سی ایل عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے،عدالت جی ایم پی ٹی سی ایل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے،عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر جی ایم پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری کئے تھے تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے جنرل مینجر کے وارنٹ گرفتار جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں7جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...