ہائی کورٹ :پرویز الٰہی دور میں وزیرآباد میں قائم کئے گئے پی آئی سی کو غیر فعال رکھنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

ہائی کورٹ :پرویز الٰہی دور میں وزیرآباد میں قائم کئے گئے پی آئی سی کو غیر ...
 ہائی کورٹ :پرویز الٰہی دور میں وزیرآباد میں قائم کئے گئے پی آئی سی کو غیر فعال رکھنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی دور میں وزیرآبادمیں قائم کئے گئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو غیر فعال رکھنے کے خلاف دائر درخواست پت حکومت پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے دور میںوزیر آباد میں قائم کئے جانے والے دل کے ہسپتال کو حکومت پنجاب نے جان بوجھ کر غیر فعال کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال قائم ہونے کے باوجود یہاں ڈاکٹر،ادویات اور مشینری دستیاب نہیں ہے جس سے دل کے مریضوں کے لئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رفاہ عامہ کے حکومتی منصوبے کو جان بوجھ کر سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے جو کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔جس پرعدالت نے پرویز الہی دور میں قائم کئے گئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو غیر فعال رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب کو9 جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...