ہائی کورٹ نے حافظ آباد کے زمینداروں کی قید سے 18بچوں سمیت 23افراد بازیاب کراکے رہا کردیئے

ہائی کورٹ نے حافظ آباد کے زمینداروں کی قید سے 18بچوں سمیت 23افراد بازیاب کراکے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار وں کی قیدسے 18بچوں سمیت23افراد کو بازیاب کرا کے رہا کر دیا۔جسٹس حافظ شاہد ندیم کاہلوں نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار بشارت علی نے عدالت کو آگاہ کا کہ سکھیکی ضلع حافظ آباد کے 5زمینداروں شبیر اور سلطان احمد وغیرہ نے 23افراد کو گذشتہ کئی سالوں سے اپنی قید میں رکھا ہواہے اور ان سے جبری مشقت لی جا رہی ہے۔عدالتی حکم پر بیلف نے بازیاب کرائے گئے تمام افراد کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔زمینداروں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان افراد نے 17لاکھ روپے کی ایڈوانس مزدوری کی رقم لے رکھی ہے ،انہیں قید میں نہیں رکھا گیا بلکہ ان سے مزدوری لی جا رہی تھی۔جس پر عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا طبی معائینہ کرانے کی ہدائت کر دی۔عدالت نے پولیس کو زمینداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالتی حکم پر رہائی پانے والوں میں 18بچے بھی شامل ہیں ۔

مزید : لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...