مسجد الحرام کی انتظامیہ کا دوران رمضان ایک اور قابل تحسین اقدام

مسجد الحرام کی انتظامیہ کا دوران رمضان ایک اور قابل تحسین اقدام
مسجد الحرام کی انتظامیہ کا دوران رمضان ایک اور قابل تحسین اقدام

  

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) مسجد الحرام کی انتظامیہ ماہ رمضان المبارک کے دوران زائرین اور معتمرین کو تراویح اور تلاوت کلام پاک کی سی ڈیز مفت تقسیم کررہی ہے، حرم انتظامیہ میں موذنون کے ادارے کے انچارج عبدالحفیظ التبیتی نے واضح کیا کہ نماز اور تلاوت کلام پاک سی ڈیز پر ریکارڈ کر کے کاپی کرلی جاتی ہے اور اگلے روز زائرین کو تلاوت اور تراویح کی سی ڈیز مفت تقسیم کردی جاتی ہیں۔ انتظامیہ نے معتمرین وزائرین کیلئے حرم شریف کے انمول تحفے کی اس سکیم کو ”من محراب التراویح“ کا نام دیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی