واٹس ایپ کا وہ اہم ترین تازہ فیچر جس کے بارے میں یقیناًآپ کو معلوم نہیں

واٹس ایپ کا وہ اہم ترین تازہ فیچر جس کے بارے میں یقیناًآپ کو معلوم نہیں
واٹس ایپ کا وہ اہم ترین تازہ فیچر جس کے بارے میں یقیناًآپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس واٹس ایپ نے تمام میسجز میں بیک وقت سرچ کے لئے ایک نئی آپشن متعارف کروا دی ہے جس کے متعلق ابھی بہت ہی کم صارفین کو معلوم ہے، اور یہ بہت ہی مفید فیچر ہے۔
نئی سروس ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ کے زریعے متعارف کروائی گئی ہے اور صارفین اس کے زریعے سابقہ میسجز میں استعمال ہونے والے کوئی بھی الفاظ استعمال کرتے ہوئے تمام میسجز میں بیک وقت سرچ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے صرف ایک کنورسیشن میں کسی لفظ یا الفاظ کی لڑی کی سرچ کی جا سکتی تھی مگر نئی سروس کے استعمال سے یہ سرچ تمام میسجز اور کنورسیشنز میں بیک وقت کی جا سکتی ہے۔
نئی سروس کو استعمال کرنے کے لئے سکرین کے پیندے پر Chats پر کلک کریں اور پھر سرچ بار میں مطلوبہ لفظ ٹائپ کریں، آپ کے سامنے ہسٹری میں موجود وہ تمام میسجز آ جائیں گے جن میں آپ کا مطلوبہ لفظ ہو گا۔ آپ ایک سے زائد الفاظ لکھ کر بھی تمام میسجز میں ان الفاظ کی سرچ کر سکتے ہیں۔ جامع سرچ کا نیا فیچر صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔