پاکستان کے مرحوم کمیونٹی ویلفیئر اتاشی معین الدین انور کی ریاض سفارتخانے میں غائبانہ نماز جنازہ ادا

پاکستان کے مرحوم کمیونٹی ویلفیئر اتاشی معین الدین انور کی ریاض سفارتخانے ...
پاکستان کے مرحوم کمیونٹی ویلفیئر اتاشی معین الدین انور کی ریاض سفارتخانے میں غائبانہ نماز جنازہ ادا

  

ریاض (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) پاکستانی سفارتخانے کے مرحوم کمیونٹی ویلفیئر اتاشی معین الدین انور کی گزشتہ روز سفارتخانے کے آڈیٹوریم میں ظہر کے بعد غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن خیام اکبر اور سفارخانے کے اعلیٰ حکام اور اہلکاروں کے علاوہ پاکستانی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ معین الدین انور کا گزشتہ ہفتے دبئی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا ان کی تدفین آبائی شہر حیدر آباد میں کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ کے بعد سفارتخانے میں مرحوم کے رفقائے کار اور دوستوں نے ان کی انسان دوستی، فرض شناسی اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی ناگہانی وفات کو نہ صرف مملکت میں مقیم پاکستانی تارکین وطن بلکہ وطن عزیز کیلئے بھی نقصان قرار دیا۔

مزید : بین الاقوامی