متحدہ قومی موومنٹ نے امریکی قونصل جنرل سے اسلحہ خریدنے کے لیے مدد مانگی تھی : عارف علوی

متحدہ قومی موومنٹ نے امریکی قونصل جنرل سے اسلحہ خریدنے کے لیے مدد مانگی تھی : ...

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی نے الزام لگایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے امریکی قونصل جنرل سے اسلحہ خریدنے کے لیے مدد مانگی تھی ۔

نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنماءفاروق ستار اور نسرین جلیل کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں انہوں نے امیرکی قونصل جنرل کو یقین دلایا کہ پاکستان میں صرف وہی ان کے وفادار ہیں ۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، پارٹی رہنماءعمران اسماعیل پارٹی کے ایک اور رہنماءسمیت ان کے سامنے امریکی قونصل جنرل نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے وفد نے انہیں کہا ہے کہ امریکی قونصلیٹ کی حفاظت کے لیے ایم کیو ایم 10 ہزار افراد کھڑے کر سکتی ہے ۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ امریکی قونصل جنرل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم نے اس مدد کے بدلے ہتھیار خریدنے کے لیے پیسہ مانگا تھا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ الطاف حسین برطانیہ کی یورو پراپرٹی ڈویلپرز نامی کمپنی کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں جبکہ ان کے اس عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماءمحمد انور اس کمپنی کے ڈائریکٹر بنے تھے ۔ یاد رہے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت متحدہ کے رہنماءمحمد انور بھی برطانیہ میں منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں ضمانت پر رہا ہیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...