سعودی فرمانروا کا محتاج افراد کے لئے انتہائی قابل تحسین اعلان

سعودی فرمانروا کا محتاج افراد کے لئے انتہائی قابل تحسین اعلان

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے انتہائی قابل تحسین فیصلہ کرتے ہوئے اجازت دے دی ہے کہ ہر معذور شخص کو ڈیڑھ لاکھ سعودی ریال دئیے جائیں تا کہ جسمانی معذوری کے شکار افراد اپنے لئے اپنی پسند کے مطابق گاڑیاں خرید سکیں۔

سماجی بہبود کے وزیر مجید القصابی کا کہنا ہے کہ اس اہم فیصلے کے بعد معزور افراد کو ترمیم شدہ گاڑیوں کی بجائے اپنی پسند کی گاڑیاں خریدنے کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ہر معزور شخص وزارت کی طرف سے فراہم کی جانے والی گاڑی کی بجائے اپنی من پسند گاڑی خریدنے کے لئے کافی رقم کا مالک ہو گا۔

اس سے پہلے سعودی فرمانروا کی طرف سے حکم جاری کیا گیا تھا کہ چلنے پھرنے میں مسائل کے شکار افراد کو مخصوص گاڑیاں دی جائیں تا کہ وہ بآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ آ جا سکیں۔ اس حکم کے بعد معذور افراد کو وزارت سماجی بہبود کی طرف سے گاڑیاں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا لیکن متعدد ابھی اس سہولت کے منتظر تھے۔ اس پروگرام کا آغاز ہونے کے بعد اب تک تقریباً 6200 ضرورتمند افراد کو سپیشل گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...