تیسرا ون ڈے: بھارت نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے مات دیدی، سیریز میں شکست کا سامنا

تیسرا ون ڈے: بھارت نے بنگلہ دیش کو 77 رنز سے مات دیدی، سیریز میں شکست کا سامنا

میرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 77 رنز سے شکست دے دی ہے تاہم بنگلہ دیش نے یہ سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 75 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں روہت شرما نے 29، ویرات کوہلی 25، مہندرا سنگھ دھونی 69، امباتی رائیڈو نے 44 اور سریش رائنا نے 38 رنز بنائے جبکہ سٹورٹ بینی 17 اور پٹیل 10 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضی نے 3 اور مستفیض الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ شکیب الحسن نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 240 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے صابر رحمان نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں تمیم اقبال 5، سومیا سرکار 40، لیٹن داس 34، مشفیق الرحیم 24، شکیب الحسن 20، ناصر حسین 32 ،روبیل حسین 2 اور مشرفی مرتضی کوئی سکور بنائے بغیر ہی آﺅٹ ہوئے جبکہ عرافات سنی 7 اور مستفیض الرحمان 2 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے سریش رائنا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دھول کلکرنی اور ایشون نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ پٹیل، بینی اور امباتی رائیڈو ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بنگلہ دیش اس میچ میں شکست کے باوجود بھی یہ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...