آصف علی زرداری دبئی روانہ ہو گئے

آصف علی زرداری دبئی روانہ ہو گئے
آصف علی زرداری دبئی روانہ ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی روانہ ہو گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے ہیں جہاں چند دن قیام کے بعد وہ امریکہ چلے جائیں گے ۔ یاد رہے آصف علی زرداری کی جانب سے پاک فوج کے بیان دینے کے بعد انہیں سیاسی اور عسکری حلقوں میں شدید تنقیدکا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور  وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے ہمراہ چند دن قبل ہی دبئی روانہ ہو گئیں تھیں تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق فریال تالپور اور سہیل انور سیال لندن پہنچ گئے ہیں اور اب ان کے بعد ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ آصف علی زرداری بھی نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں ۔

مزید : کراچی