لوگوں پر دل دہلا دینے والے مظالم ڈھانے والاانسان نما درندہ آخر کارلندن میں گرفتار

لوگوں پر دل دہلا دینے والے مظالم ڈھانے والاانسان نما درندہ آخر کارلندن میں ...
لوگوں پر دل دہلا دینے والے مظالم ڈھانے والاانسان نما درندہ آخر کارلندن میں گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) روانڈا کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ 54سالہ کرنزی کراک کو لندن میں ہیتھروایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ کرنزی کو لندن پولیس نے گرفتار کیا۔ اس پر 1994ءمیں فوج کو روانڈا میں بنٹو نسل کے افراد کے قتل عام کا حکم دینے اور سپین کے3امدادی ورکرز کو بھی قتل کرنے کا الزام ہے۔ روانڈا کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کرنزی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا مقابلہ کریں گے،انہیں بری ہونے کے لیے طویل قانونی جنگ لڑنی ہو گی جس کا بوجھ ملک کے ٹیکس دہندگان کے کاندھوں پر پڑے گا۔ حکام نے مزید کہا کہ کرنزی اس سے قبل بھی کئی بار برطانیہ کا دورہ کر چکے ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سپین نے 2008ءمیں کرنزی کراک کی گرفتاری کے یورپین وارنٹ جاری کیے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس