بھارت میں ’را‘ نے جگہ جگہ الطاف حسین کی تصاویر لگوائی ہوئیں تھیں : عمران خان

بھارت میں ’را‘ نے جگہ جگہ الطاف حسین کی تصاویر لگوائی ہوئیں تھیں : عمران خان
بھارت میں ’را‘ نے جگہ جگہ الطاف حسین کی تصاویر لگوائی ہوئیں تھیں : عمران خان

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے دیکھا تھا کہ بھارت میں ’را‘ نے جگہ جگہ الطاف حسین کی تصاویر لگوائی ہوئیں تھیں ۔

نجی ٹی وی چینل سماءنیوز سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ جب وہ بھارت گئے تو انہوں نے جگہ جگہ الطاف حسین کی تصاویر لگی ہوئی دیکھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے سوال کیا کہ کیا وہ اس شخصیت کو جانتے ہیں جن کی تصاویر یہاں لگی ہوئی ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں وہاں موجود لوگوں سے جواب ملا کہ ہم اس رہنما کو نہیں جانتے اور یہ تصاویر ’را‘ نے لگوائی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی بی سی ایک معروف نشریاتی ادارہ ہے جو بغیر تحقیق کسی بھی سٹوری کو منظرعام پر نہیں لاتا ۔ اب بی بی سی کی جانب سے سٹوری سامنے لائی گئی ہے اس لیے ان کی جماعت بھی اس سٹوری کو ہر سطح پر اٹھائے گی ۔ کراچی میں شدید گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں گرمی اور بد ترین لوڈ شیڈنگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے اور کراچی کے ان حالات کے ذمہ دار وہاں موجود تمام سیاسی جماعتیں ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...