پرویز مشرف ایم کیو ایم کو سیاسی حقیقت سمجھتے تھے: جنرل (ر) اطہر عباس

پرویز مشرف ایم کیو ایم کو سیاسی حقیقت سمجھتے تھے: جنرل (ر) اطہر عباس
پرویز مشرف ایم کیو ایم کو سیاسی حقیقت سمجھتے تھے: جنرل (ر) اطہر عباس

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل (ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک وقت میں آپریشن کلین اپ ہوا تھا اور نصیر اللہ بابر نے ایک حد تک ایم کیو ایم کی کمر توڑ دی ۔

تفصیلات کے مطابق جنرل (ر) اطہر عباس کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف قانونی کارروائی پر سیاسی عزم کی کمی رہی ہے جبکہ پرویز مشرف ایم کیو ایم کو سیاسی حقیقت سمجھتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے زمانے میں سیاسی اور عسکری عزم ایک ہو گیا تھا۔ کراچی میں ایک وقت میں آپریشن کلین اپ ہوا تھا اور نصیر اللہ بابر نے ایک حد تک ایم کیو ایم کی کمر توڑ دی تھی لیکن پرویز مشرف کے دور میں ایم کیو ایم کو سیاسی تقویت ملی۔

مزید : قومی /اہم خبریں