بی بی سی کی رپورٹ ایک پولیس افسر کی پریس کانفرنس کا تسلسل ہے: حیدر عباس رضوی

بی بی سی کی رپورٹ ایک پولیس افسر کی پریس کانفرنس کا تسلسل ہے: حیدر عباس رضوی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءحیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مشترکہ بیان میں تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ کا ذریعہ برطانوی حکام سے حاصل نہیں کی گیا اور یہ رپورٹ گزشتہ دنوں پاکستان میں کی گئی پریس کانفرنس کا تسلسل ہے جو کراچی کے ایک پولیس افسر نے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ یہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کا تعلق نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حیدر عباس رضوی نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں برطانیہ کا کوئی بھی حوالہ نہیں ہے۔ اس رپورٹ پر ایم کیو ایم کی لیگل ٹیم کی مشاورت جاری ہے اور برطانیہ کے قانونی سسٹم کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...