1992 ءمیں گرفتار ہونے والے متحدہ کے کارکنان بھارت سے انسانی کھال اتارنے کی تربیت لے کر آئے : مجیب الرحمان شامی

1992 ءمیں گرفتار ہونے والے متحدہ کے کارکنان بھارت سے انسانی کھال اتارنے کی ...
1992 ءمیں گرفتار ہونے والے متحدہ کے کارکنان بھارت سے انسانی کھال اتارنے کی تربیت لے کر آئے : مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف صحافی مجیب الرحمان شامی نے انکشاف کیا ہے کہ1992 ءمیں کراچی میں ہونے والے آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے کارکنان گرفتار ہوئے جو بھارت جا کر انسانوں کی کھال اتارنے کی تربیت لے کر آئے تھے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ 1992 ءمیں ہونے والے آپریشن کے بعد ایک اعلیٰ فوجی افسر نے انہیں بتایا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان بھارت جا کر تربیت حاصل کرتے ہیں جبکہ انہوں نے آپریشن کے دوران ایسے افراد بھی گرفتار کیے ہیں جو انسانوں کی کھال اتارنے کی تربیت بھی لے کر آئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے اور الزامات سامنے آ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کی قیادت بھی جرائم میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے بھی اشارے کیے جا رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کی قیادت ان جرائم میں ملوث ہے اور اگر یہ الزامات ثابت ہو جاتے ہیںتو ایم کیو ایم پر پابندی لگانی ہو گی ۔

مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ اب فیصلے کا وقت ہے اور حکومت سمیت سیکورٹی اداروں کو بڑے فیصلے کرنا ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ان جرائم میں اعلیٰ سیاسی قیادت ملوث نہ ہوئی تو جرائم پیشہ افراد پکڑے جاتے رہیں گے اور ایم کیو ایم بطور سیاسی جماعت اپنا کام کرتی رہے گی ۔ لیکن اگر ایم کیو ایم کی قیادت بھی ان جرائم میں ملوث ثابت ہو گئی تو قیادت کو سیاست سے الگ کرتے ہوئے پابندی لگا دی جائے گی ۔ مجیب الرحمان شامی نے بتایا کہ پاکستان کے سیاسی جماعتوں کے حوالے سے قانون موجود ہے جس کے مطابق اگر کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگے تو کیس سپریم کورٹ میں چلا جاتا ہے اور اس کے بعد پابندی لگانے اور ہٹانے سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ ہی کرے گی ۔