آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت آسٹریلیا پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان نویں نمبر پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی جاری ہونے والی رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کو شکست دینے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم ساتویں نمبر پر آ گئی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز 88 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے اور پاکستان 87 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے اور چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر تک پہلی آٹھ پوزیشن پر موجود ٹیمیں ہی چیمپئز ٹرافی کھیلنے کی اہل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اس تاریخ سے پہلے کوئی بھی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلنا جبکہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے اور یہ پاکستان کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ اس سیریز کے کم از کم 3 میچز جیت کر چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...