افغان پارلیمینٹ پر حملے کیلئے آئی ایس آئی کے ایک افسر نے مدد فراہم کی

افغان پارلیمینٹ پر حملے کیلئے آئی ایس آئی کے ایک افسر نے مدد فراہم کی
افغان پارلیمینٹ پر حملے کیلئے آئی ایس آئی کے ایک افسر نے مدد فراہم کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان نے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک افسر پر افغان پارلیمنٹ پر حملے میں مدد دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
افغان انٹیلی جنس سروسز کے ترجمان حسیب صدیقی نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ آئی ایس آئی کے ایک افسر نے کابل میں پارلیمنٹ کے باہر کئے گئے حملے میں حقانی نیٹ ورک کی مدد کی اور اس حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی پشاور میں تیار ہوئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکام کو اس حملے سے متعلق 10 جون کو ہی علم ہو چکا تھا جس کے باعث اضافی حفاظتی اقدامات کئے گئے اور نقصان کم ہوا۔ واضح رہے کہ افغان پارلیمینٹ پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہاں قانون دانوں کا اجلاس جاری تھا۔ اس حملے میں 2 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں سے جاری عدم اعتماد کے بعد تعلقات میں بہتری آئی ہے اور تقریباً ایک ماہ قبل آئی ایس آئی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے سلسلے میں ایک تاریخی معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے تھے۔