ریاض میں بدبخت جڑواں بھائیوں نے والدین کو قتل کر دیا

ریاض میں بدبخت جڑواں بھائیوں نے والدین کو قتل کر دیا
ریاض میں بدبخت جڑواں بھائیوں نے والدین کو قتل کر دیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی پولیس نے والدین کو قتل اور ایک بھائی کو زخمی کرنے پر دو جڑواں بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ ”العربیہ“ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز ریاض شہر کے نواحی علاقے ”حمرا“ میں پیش آیا جہاں جڑواں بھائیوں نے اپنے والدین کو قتل کر دیا اور ایک چھوٹے بھائی کو شدید زخمی کر دیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دونوں بھائی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ اس دلخراش واقعے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم پولیس دونوں سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ دہشت گردی کے پہلو کو بھی انداز نہیں کیا جا رہا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں بھائی پہلے اپنے چھوٹے بھائی کا پیچھا کرتے ہوئے چھت پر گئے اور حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا جو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔ اس کے بعد دونوں بدبخت بھائی اپنے والد کے کمرے میں گئے اور اسے ہلاک کرنے کے بعد دوسرے کمرے میں موجود والدہ کی جانب بڑھے اور اسے بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -