کیا نوکری کے انٹرویو میں جھوٹ بولنے سے نوکری آسانی سے مل جاتی ہے؟ بیروزگار افراد یہ خبر ضرور پڑھیں

کیا نوکری کے انٹرویو میں جھوٹ بولنے سے نوکری آسانی سے مل جاتی ہے؟ بیروزگار ...
کیا نوکری کے انٹرویو میں جھوٹ بولنے سے نوکری آسانی سے مل جاتی ہے؟ بیروزگار افراد یہ خبر ضرور پڑھیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مارکیٹ میں سینکڑوں کتابیں موجود ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ نوکری کے لیے انٹرویو کے لیے کیا پہن کر جاناہے، انٹرویو لینے والے کے سامنے کس طرح کے روئیے کا مظاہرہ کرنا اورسوالوں کے کس طرح کے جوابات دینے ہیں۔ تاہم اب ماہرین نفسیات نے انٹرویو میں کامیاب ہونے کا ایک ایسا کارگر نسخہ بتا دیا ہے جس پرعمل کرنے والا امیدوار حتی الامکان نوکری پانے میں ناکام نہیں ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ نسخہ ’سچ بولنا‘ ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے ماہرین نفسیات نے بتایا ہے کہ انٹرویو کے دوران جو امیدوار اپنے بارے میں سچ بولتا ہے اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتا ہے اس کے نوکری کے لیے منتخب ہونے کے امکانات دوسروں کی نسبت 3گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

گوگل اب آپ کو نوکریاں بھی ڈھونڈ ڈھونڈ کر دے گا، بیروز گار افراد کیلئے سب سے بڑی خبر آ گئی

تحقیقاتی ٹیم کے رکن ڈاکٹر سن یانگ لی کا کہنا تھا کہ ”انٹرویو کے دوران ملازمت دہندہ یہ جانچنے کی کوشش کرتا ہے کہ آیا امیدوار جھوٹ بولتا ہے یا نہیں۔ اگر بہترین امیدوار اپنی صلاحیتوں کے بارے میں جھوٹ بولے اور انہیں بڑھا چڑھا کر بیان کرے تو اس کے منتخب ہونے کے امکانات کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر کمزور امیدوار اپنے بارے میں سچ بولے، اس کے منتخب ہونے کے امکانات اس اچھے امیدوار کی نسبت کئی گنا زیادہ ہو جاتے ہیں۔ تحقیق کار ڈاکٹر سیلیا مورے کا کہنا تھا کہ ”نوکری کے لیے انٹرویو کے دوران ہم خود کو پرفیکٹ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ایسے امیدوار کے منتخب ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں، حتیٰ کہ اپنے سے بدتر امیدوار کی نسبت بھی کم۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -