کیا متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کال کھل گئی ہیں؟ بہت بڑی خبر آگئی

کیا متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کال کھل گئی ہیں؟ بہت بڑی خبر آگئی
کیا متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کال کھل گئی ہیں؟ بہت بڑی خبر آگئی

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکی گزشتہ روز یہ خبر سن کر خوشی سے جھوم اُٹھے کہ واٹس ایپ پر فری کال کی سہولت کھول دی گئی ہے لیکن یہ خوشی انتہائی مختصر ثابت ہوئی کیونکہ آج متحدہ عرب عمارات کی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی آر اے) نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ واٹس ایپ پر مفت کال کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹی آر اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (VoIP)پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، یعنی واٹس ایپ کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز نہیں کی جاسکتی ہیں۔ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر اس خبر کی دھوم مچی ہوئی تھی کہ آخر کار متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالنگ کھول دی گئی ہے۔ انٹرنیٹ کالنگ کے ہوشربا اخراجات سے نجات پانے کی خوشی نے متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کو خاص طور پر پرجوش کررکھا تھا۔

80 مربع کلومیٹر پر نظر رکھنے والا، ایک ارب پکسل کا ڈرون کیمرہ

اگرچہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے خبردار کیا تھا کہ یہ سروس عارضی طور پر اتفاقاً اَن بلاک ہوئی ہے اور جلد ہی اسے دوبارہ بلاک کردیا جائے گا۔ یہ بات اس وقت سچ ثابت ہوئی جب متحدہ عرب امارات کی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے بیان میں تصدیق کردی کہ متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالنگ سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں کا موقف ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے کی جانے والی کالز انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے ان کی مانیٹرنگ نہیں کی جاسکتی اور سماج دشمن عناصر ان سروس کو اپنے غلط مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ ان کمپنیوں کا موقف ہے کہ جب تک میسجنگ سروس کے ذریعے کی جانے والی کالز کو محفوظ نہیں بنایا جاسکتا واٹس ایپ پر مفت کال کی سروس کو بلاک رکھا جائے۔

مزید :

عرب دنیا -