رواں سال پنجاب میں 1.2ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی جائے گی ،محکمہ زراعت پنجاب

رواں سال پنجاب میں 1.2ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی جائے گی ،محکمہ زراعت ...

  

اسلام آباد( آن لائن )رواں سال پنجاب میں 1.2ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی جائے گی۔ محکمہ زراعت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبہ میں5.56 ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی ہے جبکہ کاشت کا ہدف 6 ملین ایکڑ مقرر کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سیزن کے دوران پنجاب میں4.486 ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی تھی اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال صوبہ پنجاب میں1.2 ملین ایکڑ سے زائد رقبہ پر فصل کاشت کی گئی ہے۔

کپاس کے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور مقامی صنعت کی خام مال کی ضروریات کی تکمیل کے ساتھ ساتھ خام روئی کی درآمدات میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت بھی ہوگی۔#/s#

مزید :

کامرس -