زرمبادلہ کے ذخائر میں20کروڑ کا اضافہ ،20.3ارب ڈالر تک پہنچ گئے
لاہور(کامرس رپورٹر)گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے قومی ذخائر میں203.2 ملین ڈالر فین ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 16جون2017ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر20.3 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ میں 12.5 ملین ڈالر کے اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15.4 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دیگرکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر4.9 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔