انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ بند کرنے کے بجائے بحالی کے اقدامات کیے جائیں

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ بند کرنے کے بجائے بحالی کے اقدامات کیے جائیں

  

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو بند کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ادارے کو بند کردینا مسئلے کا حل نہیں، بہتر یہ ہوگا کہ اس اہم ادارے کے مسائل حل کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے ، اگر اس پر عمل درآمد کردیا گیا تو بالخصوص غیرملکی سرمایہ کاروں کو منفی پیغام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے مسائل حل کرنے کے لیے اس کی سربراہی موزوں شخصیت کو سونپی جائے جو اس کے مسائل حل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ بند کردینا کسی مسئلے کا حل نہیں لہذا یہ تجویز فوراً واپس لی جائے۔

مزید :

کامرس -