حکومت نے گذشتہ چار سال کے دوران تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا

حکومت نے گذشتہ چار سال کے دوران تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں نمایاں ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) موجودہ حکومت نے پچھلے چار سال کے دوران تیل و گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور متعدد غیر ملکی کمپنیوں کو نئے لائسنس جاری کئے گئے ہیں جن کے نتیجہ میں پچھلے چار سال کے دوران 98 مختلف مقامات سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق ملک میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں اس مدت میں نمایاں تیزی آئی ہے اور حکومت نے متعدد کمپنیوں کو نئے لائسنس جاری کئے ہیں جس کے نتیجہ میں 179 نئے مقامات پر ڈرلنگ کی گئی ہے اور ان مقامات سے تیل و گیس نکلنے کی کامیابی کی شرح 40 فیصد سے زائد رہی ہے۔

مزید :

کامرس -