ٹی ڈی اے پی‘ چائنا ڈینٹل شو میں شرکت کے لئے 12 جولائی تک درخواستیں طلب

ٹی ڈی اے پی‘ چائنا ڈینٹل شو میں شرکت کے لئے 12 جولائی تک درخواستیں طلب

  

اسلام آباد (آن لائن)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے چائنا ڈینٹل شو میں شرکت کیلئے 12 جولائی2017 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں دانتوں کے امراض اورعلاج معالجے کے حوالے سے آلات، ادویات اور دیگرمصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں جہاں پر وہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے نہ صرف شعبہ کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ قیمتی زرمبادلہ کے حصول کوبھی بڑھایا جاسکے گا۔عالمی تجارتی نمائش کا آغاز21 ستمبر2017 کو ہوگا۔

جو چار روز تک جاری رہنے کے بعد24 ستمبر2017 کو اختتام پذیر ہوگی۔۔#/s#

مزید :

کامرس -