لاہورچیمبر کاچیمبرکے سابق صدر شیخ محمد ارشد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

لاہورچیمبر کاچیمبرکے سابق صدر شیخ محمد ارشد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

  

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبرکے صدر عبدالباسط، قائم مقام صدر امجد علی جاوا،نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے لاہور چیمبر کے سابق صدرشیخ محمد ارشد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے کہا کہ شیخ محمد ارشد نے بطور صدر،سینئر نائب صدر، نائب صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبراور تاجر برادری کے لیے جو خدمات سرانجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے ہمیشہ تاجر برادری کے عزت و احترام کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور اچیومنٹ ایوارڈز جیسے اقدامات کے ذریعے تاجر برادری کا نام روشن کیا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے شیخ محمد ارشد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انکی منازل آسان فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ دے اور اْن کے اہلِ خانہ کو یہ جانکاہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطاء فرمائے۔

مزید :

کامرس -