عید الفطر پر الحمراء میں ہونیوالے اسٹیج ڈراموں میں دو گانوں کا اضافہ

عید الفطر پر الحمراء میں ہونیوالے اسٹیج ڈراموں میں دو گانوں کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی) عید الفطر پر الحمراء میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں دو گانوں کا اضافہ کردیاگیا جس پر تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الحمراء آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہال l، ہال ll مال روڈ اور کلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم الحمراء ہال l، llمیں عید الفطر پر پیش کئے جانے والے ڈراموں میں 6گانے پیش کئے جائیں گے ۔جبکہ اس سے قبل الحمراء میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں دو پنجابی اور دو اردو گانے پیش کرنے کی اجازت تھی اور اس عید الفطر پر الحمراء میں پیش کئے جانے والے ڈراموں میں دو مزیدگانے شامل کردئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء آرٹ اور کلچر کا ادارہ ہے مگر بد قسمتی سے موجودہ انتظامیہ نے الحمراء کو ناچ گھر کی شکل دیتے ہوئے اسٹیج ڈراموں میں دو مزیدگانے شامل کردئیے ہیں ۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیج ڈراموں میں چھ گانے پیش کئے جائیں گے تو ڈرامہ کہاں رہ جائے گا ۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری نوٹس لینا چاہیے پتہ نہیں سیکرٹری ثقافت اور پارلیمانی سیکرٹری اس طرف سے غافل کیوں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ الحمراء کو فیملی تھیٹر ہی رہنے دیا جائے اس کو پرائیویٹ تھیٹر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔وزیرا علیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کا سخت نوٹس لیں۔

مزید :

کلچر -