صاحبہ اور ریمبو کی نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت
لاہور (این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی صاحبہ اور ریمبو نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ بتایاگیا ہے کہ اداکار ریمبو اور انکی اہلیہ صاحبہ نے عیدا لفطر کے حوالے سے ریکارڈ کئے جانے والے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔ شو کے دوران ریمبو اور صاحبہ نے دلچسپ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے شو میں موجود حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔ نجی ٹی وی کا شو عید الفطر کے روز آن اےئر کیا جائے گا ۔ یادرہے کہ اداکار ریمبو اور صاحبہ بطور میزبا ن خو د بھی ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور یہ پہلا شو ہے جس میں دونوں میاں بیوی اکٹھے میزبان ہیں ۔ صاحبہ اور ریمبو کی نجی ٹی وی سے جاری رمضان ٹرانسمیشن کو نجی حلقوں میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔
اور ان کا یہ شو چاند رات تک جاری رہے ۔