بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کی موسیقی 4 زبانوں میں ترتیب دیدی

بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کی موسیقی 4 زبانوں میں ترتیب دیدی
 بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کی موسیقی 4 زبانوں میں ترتیب دیدی

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈموسیقار اے آر رحمان نے فلم’’موم‘‘کے لئے 4 زبانوں میں موسیقی ترتیب دی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ری دیوی کی فلم ’’موم‘‘4 الگ الگ بھارتی زبانوں میں ریلیز ہورہی ہے اور ان ساری زبانوں میں اے آر رحمان نے موسیقی ترتیب دی ہے۔فلم کے پروڈیوسر اور سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے کہاہے کہ اے آر رحمان نے فلم کیلئے لاجواب موسیقی دی ہے۔

ان کا کام ہمیشہ سے ہی بہترین رہا ہے اور ان کی موسیقی کی وجہ سے فلم میں ایک الگ سی رونق آگئی ہے اور شائقین اس فلم کی موسیقی سن کر لوگ لطف اندوز ہوں گے۔واضح رہے کہ فلم مام 7 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

مزید :

کلچر -