فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ 25اگست کو ریلیز ہو گی

فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ 25اگست کو ریلیز ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی نئی فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ 25اگست کو سنیما گھروں کی ز ینت بنے گی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز الدین صدیقی کی فلم ’’بابوشاہی بندوق باز‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔فلم 25اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔فلم کے ہدایتکار کوشان نندے ہیں ۔فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں نواز الدین صدیقی نے لنگی پہن رکھی ہے ۔
فلم کا ٹیزر بھی جلد جاری کیا جائے گا ۔فلم کی کاسٹ میں دیویا دت،بدیتا بیگ،مورلی شرما۔جاتن گوسوامی،شردھا دس،انیل ، جیتوشیوارے اور بھگوان تیواری شامل ہیں ۔

مزید :

کلچر -