کسی بہت ہی اچھی کہانی والی فلم میں کام کروں گی،دانیا انور

کسی بہت ہی اچھی کہانی والی فلم میں کام کروں گی،دانیا انور

  

لاہور(فلم رپورٹر)کہانی پسند نہ آنے پر اداکارہ و ماڈل دانیا انورنے فلم میں کام سے انکار کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دانیا انور کو کراچی کے ایک نئے پروڈیوسر نے اپنی فلم میں کام کی پیشکش کی تھی لیکن جب دانیا انور کو کہانی بتائی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ کہانی میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

میں کسی بہت ہی اچھی کہانی والی فلم میں کام کروں گی۔دانیا انور کا مزید کہنا ہے مجھے فلموں کی بے شمار آفرز ہیں تاہم میں جلدبازی میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کروں گی۔

مزید :

کلچر -