سنجے لیلا بھنسالی کا پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’گستاخیاں‘‘بنانے کا فیصلہ

سنجے لیلا بھنسالی کا پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’گستاخیاں‘‘بنانے کا ...
 سنجے لیلا بھنسالی کا پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’گستاخیاں‘‘بنانے کا فیصلہ

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ’’گستاخیاں‘‘بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھنسالی پدماوتی کے بعد پریانکا چوپڑا اور عرفان خان کولے کر امریتا پریتم اور ساحر لدھیانوی کی کہانی کو پردہ سکرین پر لانے کی تیاری میں ہیں لیکن پریانکا ابھی بھنسالی کو وقت نہیں دے پارہی ہیں۔وہ ان دنوں ہالی وڈ کی 2 فلموں اور ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں مصروف ہیں۔ایسے میں بھنسالی کو اپنی فلم کی تاریخ آگے بڑھانی پڑ رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق پریانکا کو فلم کا سکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ اس فلم کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتیں۔بھنسالی کا خیال ہے کہ فلم میں پریانکا امریتا پریتم کے کردار خوب نبھائیں گی۔

مزید :

کلچر -