عمر کے لحاظ سے کردار کرنا پسند کرتی ہوں: بپاشا باسو

عمر کے لحاظ سے کردار کرنا پسند کرتی ہوں: بپاشا باسو
عمر کے لحاظ سے کردار کرنا پسند کرتی ہوں: بپاشا باسو

  

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ عمر کے لحاظ سے کردار کرنا پسند کرتی ہوں، اب سولہ یا بیس سال کی لڑکی کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بپاشا باسو نے کہا کہ کبھی بڑے سٹارز دیکھ کر نہیں بلکہ اپنا کردار دیکھ کر فلمیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس عمر میں سولہ یا بیس سال کی کالج کی لڑکی کا کردار تو جچے گا نہیں اس لیے میں ایسی فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اتنا لمبا عرصہ فلم انڈسٹری میں گزارنا اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم شائقین میرے کام کو اور مجھے پسند کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -