عید کی خوشیوں میں محروم طبقات کو شامل کرنا دینی فریضہ ہے،انجینئر اخلاق

عید کی خوشیوں میں محروم طبقات کو شامل کرنا دینی فریضہ ہے،انجینئر اخلاق

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقات کو شامل کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہو ں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ عید کا تہوار عالم اسلام کی اجتماعی خوشیوں کا مظہر ہے ۔تمام مسلمانوں کو اپنے اردگرد بسنے والوں غریب اور ضرورت مندوں کے ساتھ عیدکی خوشیاں بانٹنے میں زیادہ سے زیادہ سخاوت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت مند مسلمان بھائیوں کی مدد کر کے عیدکی خوشیاں کو دوبالا کیا جا سکتاہے، مستحق لوگوں کی خدمت ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے اور بحثیت مسلمان ہمیں چاہیے کہ اپنی اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں کی دلجوئی کریں تاکہ ان کی خوشیاں دوبالا ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی مذہبی اور سماجی روایت ہے کہ ہم مجبور اور مستحق افراد کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں اور اس کار خیر کو مزید بڑھایا جانا چاہیے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے پیارے بنی حضرت محمد ﷺ نے ہمیشہ غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -