قوم انتظار کرے،لوڈشیڈنگ 2018میں بھی ختم نہیں ہوگی

قوم انتظار کرے،لوڈشیڈنگ 2018میں بھی ختم نہیں ہوگی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما و مرکزی صدر پاکسان مسلم لیگ یوتھ ونگ سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ 2018میں بھی ختم نہیں ہوگی،قوم کو2019تک انتظار کرنا پڑے گا جب 2019آئے گا تو مزید نئی تاریخ دے کر عوام کو لالی پاپ دے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نیپرا رپورٹ نے حکومتی کارکردگی کا پردہ چاک کردیا۔2018میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے سلسلہ میں اب تک مسلسل جھوٹ بولا جاتا رہا اور عوام کو جعلی دلاسے دیکر کرسی مضبوط کی جاتی رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ2018میں بھی ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے2019تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔2017میں بجلی کا شارٹ فال3ہزار 710میگا واٹ رہے گا جبکہ2018میں یہ شارٹ فال500میگا واٹ رہے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -