حکمرانوں کواقتدار عزیز ہے،عوام سے کوئی سروکار نہیں

حکمرانوں کواقتدار عزیز ہے،عوام سے کوئی سروکار نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے اقتدار پر براجمان حکمرانوں کا سب کچھ بیرون ممالک ہے اوران کی پاکستان سے وابستگی صرف عوام پر حکومت کرنے کی حد تک ہے ،شفافیت کے دعویدار حکمرانوں کے اصل چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں اب آئندہ عام انتخابات عوام کا امتحان ہوں گے ۔ پارٹی دفتر میں خواتین کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کئی دہائیوں سے ملک کی سیاہ و سفید کی مالک ہیں اورحیرت ہے کہ ان جماعتوں کی قیادت اوررہنماؤں کاروبار، جائیدادیں اور بینک بیلنس دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے ہیں جبکہ غریب عوا م کی حالت ابتر سے بد تر ہوتی چلی گئی ۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کا سب کچھ بیرون ممالک ہے ان کی پاکستان سے وابستگی صرف عوام پر حکومت کرنے کی حد تک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اصل چہرے بے نقاب ہونے کے بعد بھی اگر عوام نے آئندہ عام انتخابات میں اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ نہ کیا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی ۔