سیاسی شخصیات،صحافیوں کے ٹیلی فون ٹیپ ہونے کے حوالے سے تحریک التواء جمع

سیاسی شخصیات،صحافیوں کے ٹیلی فون ٹیپ ہونے کے حوالے سے تحریک التواء جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے کی جانب سے مبینہ طور پر 322 سیاسی شخصیات،اہم افسران، صحافیوں و اہم اداروں کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بعض افراد کی ٹیلی فون پر بات چیت کا اسکرپٹ اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو بھی پیش کیا جاتا ہے ، جبکہ بعض اہم شخصیات کے عزیز و اقارب کے بھی ٹیلی فون چند گھنٹوں کے لئے ٹیپ ہوتے ہیں،ان افراد کو کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے اور یہ فہرست مئی میں تبدیل کی گئی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -