میاں ایوب کا پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
لاہور (نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں بلاول بھٹو زرداری کے مشیر بشیر اے ریاض ‘ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن ‘ میاں مصباح الرحمن ‘ اورنگزیب برکی‘ جاوید اختر‘ سہیل ملک ‘ واجد علی شاہ‘ صداقت شاہ‘ ڈاکٹر غلام حسین راہی‘ شکیل پاشا ایڈووکیٹ ‘ صحافی خالد فاروقی‘ سردار مراد علی خان ‘ شہزاد ملک سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔